Home / Breaking News / اداکار قادر خان انتقال کرگئے

اداکار قادر خان انتقال کرگئے

 لیجنڈ اداکار قادر خان طویل علالت کے بعد کینیڈا میں انتقال کرگئے۔ قادر خان کے بیٹے کی جانب سے والد کی موت کی تصدیق کی گئی ہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ سے جاری خبروں کے مطابق معروف بالی ووڈ اداکار، ڈائریکٹر، رائٹر، مزاحیہ اداکار قادر خان کے بیٹے سرفراز خان نےتصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے والد قادر خان انتقال کرگئے ہیں، قادر خان کا انتقال صبح چار بجے ہوا۔ وہ کینیڈا کے شہر ٹورنٹو کے اسپتال میں زیر علاج تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 81 سالہ قادرخان کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا ، جب کہ وہ بات کرنے سے بھی قاصر تھے۔ ڈاکٹرز نے قادرخان کو وینٹی لیٹر پر منتقل کر رکھا تھا۔ چند سال قبل قادر خان کے گھٹنوں کی سرجری بھی ہوئی تھی

قادر خان 22 اکتوبر 1937 کو کابل میں پیدا ہوئے۔  ان کا تعلق کاکڑ خاندان سے تھا۔ انہوں نے 300 سے زیادہ فلموں میں مختلف حیثیت سے کردارادا کیے اور ان کا ہر کردار امر رہا۔ قادر خان نے اپنی مزاحیہ اداکاری سے بھی شائقین کو محظوظ کیا۔ وہ ایک ورسٹائل فنکار تھے۔

Facebook Comments

About Web Desk

Check Also

وزیراعظم چاہیں تو سندھ حکومت گر جائے گی، فواد چوہدری

 وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اگر نظرثانی کرلیں تو …