تازہ ترین
Home / Uncategorized / العزیزیہ اورفلیگ شپ ریفرنسزکی سماعت آج ہوگی

العزیزیہ اورفلیگ شپ ریفرنسزکی سماعت آج ہوگی

سابق وزیراعظم نوازشریف کیخلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز کی سماعت آج ہو رہی ہے۔ سابق وزیراعظم کوسخت سکیورٹی میں اڈیالہ جیل سے احتساب عدالت پہنچا دیا گیا انہیں جوڈیشل کمپلیکس کے عقبی دروازے سے احتساب عدالت لایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک سابق وزیراعظم نوازشریف کیخلاف نیب کے دو مقدمات کی سماعت کریں گے، نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا پر جرح کریں گے ۔

مسلم لیگ ن کے رہنماﺅں اور کارکنوں کی بڑی تعداد اپنے قائد سے اظہار یکجہتی کیلئے احتساب عدالت کے باہر جمع ہے ،اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

Facebook Comments

About Web Desk

Check Also

وزیر اعلی کے سر پر نا اہلی کی تلوار لٹکنے لگی

سپریم کورٹ نے ڈی پی او پاکپتن کے تبادلے سے متعلق ازخودنوٹس کیس میں 2 …