Home / پاکستان / العزیزیہ ریفرنس؛ نوازشریف کی سزا معطلی کی درخواست پراعتراضات

العزیزیہ ریفرنس؛ نوازشریف کی سزا معطلی کی درخواست پراعتراضات

العزیزیہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی سزا معطلی کی درخواست پراعتراض عائد کردیا گیا۔

 اسلام آباد ہائی کورٹ نے العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کی سزا معطلی کی درخواست نامکمل قراردے کرواپس کردی۔ رجسٹرارآفس نے نوازشریف کے وکلا کوہدایت کرتے ہوئے کہا کہ درخواست مکمل کرکے جمع کرائیں۔

درخواست میں استدعا  کی گئی تھی کہ مرکزی اپیل کا فیصلہ آنے تک سزامعطل کی جائے،  احتساب عدالت کا فیصلہ غلط فہمی اور قانون کی غلط تشریح پرمبنی ہے، دستیاب شواہد کو درست اندازمیں نہیں پڑھا گیا، ملزم کی طرف سے اٹھائے گئے اعتراضات کواحتساب عدالت نے سنے بغیرفیصلہ سنایا، احتساب عدالت کے فیصلے میں قانونی سقم موجود ہے، احتساب عدالت کا فیصلہ خلاف قانون ہے، اس لیے فیصلے کو کالعدم قراردیا جائے۔

Facebook Comments

About Web Desk

Check Also

پاکپتن دربار اراضی کیس؛ جے آئی ٹی نے نواز شریف کو ذمہ دار قرار دے دیا

پاکپتن دربار اراضی کیس؛ جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم  نے نواز شریف کو ذمہ دار قرار …