Home / پاکستان / امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد آج پاکستان پہنچیں گے

امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد آج پاکستان پہنچیں گے

 امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد آج پاکستان پہنچیں گے۔

زلمے خلیل زاد اپنے دورے کے دوران اعلیٰ سول و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے اور ان کے ہمراہ امریکی ڈپٹی وزیر خارجہ ایلیس ویلز بھی پاکستان آئیں گی۔سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ زلمے خلیل زاد باقاعدہ طور پر وفود کی سطح پر دفتر خارجہ میں مذاکرات کریں گے، ان کے دورے کا مقصد افغانستان میں فوجی انخلا اور افغان طالبان سے بات چیت پر مشاورت ہے۔سفارتی ذرائع کے مطابق امریکی نمائندہ خصوصی کا دورہ پاکستان 19 جنوری تک ہوگا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز وہ چین پہنچے تھے اور چینی قیادت سے ملاقاتوں میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور افغان امن عمل کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Facebook Comments

About Web Desk

Check Also

وزیراعظم چاہیں تو سندھ حکومت گر جائے گی، فواد چوہدری

 وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اگر نظرثانی کرلیں تو …