تازہ ترین
Home / Breaking News / امریکی وزیرِ خارجہ مائیک پومپیو ایک روزہ سرکاری دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے

امریکی وزیرِ خارجہ مائیک پومپیو ایک روزہ سرکاری دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے

امریکی وزیرِ خارجہ مائیک پومپیو ایک روزہ سرکاری دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے، نائب معاون وزیرِ خارجہ برائے جنوبی ایشیا ایلس ویلز اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل جوزف ڈنفورڈ بھی ان کے ہمراہ ہونگے۔

امریکی وزیرِ خارجہ مائیک پومپیو آج سہ پہر اسلام آباد پہنچیں گے۔ ان کی وزیرِاعظم عمران خان، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ہم منصب شاہ محمود قریشی سے الگ الگ ملاقاتیں متوقع ہیں۔

سفارتی ذرائع کے مطابق امریکی وزیرِ خارجہ مائیک پومپیو کیساتھ ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات اور افغانستان سمیت خطے میں امن و امان کی صورت حال پر بات ہو گی۔ پاکستان امریکا سے کولیشن سپورٹ فند کی رقم روکے جانے کا معاملہ بھی اٹھائے گا۔

امریکی وفد سے وفود کی سطح پر بھی مذاکرات ہوں گے۔ نائب معاون وزیرِ خارجہ برائے جنوبی ایشیا ایلس ویلز اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل جوزف ڈنفورڈ بھی امریکی وزیرِ خارجہ کے ہمراہ ہونگے۔ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو ایک روزہ دورہ مکمل کرنے بعد رات کو بھارت روانہ ہو جائیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ مائیک پومپیو نے وزیراعظم عمران خان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس کے دوران انہوں نے پاکستان میں سرگرم تمام دہشت گردوں کے خلاف پاکستان کی جانب سے فیصلہ کن کارروائی کی اہمیت پر زور دیا۔

تاہم پاکستان نے وزیراعظم عمران خان اور امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے درمیان ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو سے متعلق جاری کردہ امریکی بیان کو حقائق کے منافی قرار دےکر مسترد کردیا تھا۔

Facebook Comments

About Web Desk

Check Also

تحریک انصاف کا (ن) لیگ کو میڈیا پر ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ

تحریک انصاف نے مسلم لیگ (ن) کو میڈیا پر ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کرلیا اوراس …