Home / پاکستان / اومنی گروپ کے اصل مالک آصف زرداری ہیں، فواد چوہدری

اومنی گروپ کے اصل مالک آصف زرداری ہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ آج سپریم کورٹ میں اہم کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا، ہم سپریم کورٹ کے حکم کی تکمیل کریں گے۔

وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ کسی کا نام ای سی ایل میں عہدوں کی وجہ سے نہیں بلکہ کردار کی وجہ سے ڈالے جاتے ہیں اور وزیراعلیٰ کا اتنی گھناؤنی کرپشن میں نام آنا باعث شرمندگی ہے، جعلی بینک اکاؤنٹ کیس میں مراد علی شاہ کا نام سامنے آیا اور پی ٹی آئی مراد علی شاہ سے استعفیٰ کے مطالبے پر قائم ہے جب کہ اومنی گروپ کے اصل مالک آصف علی زرداری ہیں۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات سے تعلقات صرف معاشی نہیں اسٹریٹجک بھی ہیں، یو اے ای کے ولی عہد شیخ زید بن سلطان النہیان کا دورہ دو مرحلوں پر مشتمل تھا، پہلے دو دن دورہ نجی اور ایک دن سرکاری تھا۔

Facebook Comments

About Web Desk

Check Also

وزیراعظم چاہیں تو سندھ حکومت گر جائے گی، فواد چوہدری

 وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اگر نظرثانی کرلیں تو …