Home / پاکستان / آصف زرداری اورفریال تالپورکی درخواست ضمانت میں توسیع

آصف زرداری اورفریال تالپورکی درخواست ضمانت میں توسیع

سندھ میگا منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کے دوران بینکنگ کورٹ نے آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کی ضمانت قبل از وقت گرفتاری میں 23جنوری تک توسیع دے دی۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ سپریم کورٹ نے کارروائی سے روکا ہوا ہے ۔عدالت عظمیٰ کی اجازت کے بغیر مزید کارروائی نہیں کرسکتے۔آج بینکنگ کورٹ میں سماعت کا آغازہوا تو ملزمان کے وکیل نےاستدعا کی کہ ایف آئی اے کو حتمی چالان جمع کرانے کا حکم دیا جائے۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ ہمیں سپریم کورٹ نے کارروائی سے روکا ہوا ہے اجازت کے بغیر ہم مزید کارروائی نہیں کرسکتے۔اس کے بعد عدالت نے بغیر کسی کارروائی کے سابق صدر اور ان کی ہمشیرہ کی عبوری ضمانت میں 23 جنوری تک توسیع کردی۔اس سے قبل 22 دسمبر کو ہونے والی سماعت پر بھی بینکنگ کورٹ نے بغیر کسی کارروائی کے آصف زرداری اور فریال تالپور کی ضمانت میں 7 جنوری تک توسیع کی تھی۔

Facebook Comments

About Web Desk

Check Also

وزیراعظم چاہیں تو سندھ حکومت گر جائے گی، فواد چوہدری

 وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اگر نظرثانی کرلیں تو …