Home / Breaking News / ایم ایم عالم روڈپلازے میں آتشزدگی،ابتدائی رپورٹ تیار

ایم ایم عالم روڈپلازے میں آتشزدگی،ابتدائی رپورٹ تیار

ریسکیوحکام کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ایم ایم عالم روڈپلازے میں آتشزدگی کے واقعہ میں 43 افرادکوپلازہ سے بحفاظت نکالاگیاجبکہ گھٹن سے متاثر 7 افرادکوہسپتال منتقل کیاگیااور واقعہ میں ا یک شخص پلازہ سے چھلانگ لگانے کے باعث جاں بحق ہوا۔ابتدائی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پلازہ میں واٹرہائیڈرنٹ اورہنگامی خارجی راستے موجود ہیں جبکہ آگ فلورپرموجود تاروں میں لگی ،جس کے باعث تیسری منزل کے 3 کمرے متاثر ہوئے ۔رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ پلازے میں کوئی اہم سرکاری دفترنہیں ہے اور تحقیقات جاری ہیں کہ آگ لگی یا لگائی گئی ہے ؟

Facebook Comments

About Web Desk

Check Also

وزیراعظم چاہیں تو سندھ حکومت گر جائے گی، فواد چوہدری

 وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اگر نظرثانی کرلیں تو …