Home / Breaking News / ای سی ایل سے کس کا نام نکالاجائے گا؟وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج ہو گا

ای سی ایل سے کس کا نام نکالاجائے گا؟وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج ہو گا

ایگزٹ کنٹرول میں کس کا نام رہے گا اور کس کا نکالا جائے گا؟ وفاقی کابینہ آج سفارشات کی منظوری دے گی۔ وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کی اصولی منظوری دیے جانے کا بھی امکان ہے۔ ۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا۔ چھبیس نکاتی ایجنڈے میں 172 افراد کے نام ای سی ایل سے نکالنے یا نہ نکالنے سے متعلق کمیٹی سفارشات کی منظوری، فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کے حوالے سے ابتدائی مشاورت کی جائے گی۔اجلاس میں میگا منی لانڈرنگ اسکینڈل کے تحت ای سی ایل میں شامل 172 افراد کے ناموں کے معاملے پر وزارتی کمیٹی کی سفارشات زیرغورآنے کے علاوہ سپریم کورٹ کے حکم پر چیئرمین پی پی اور وزیراعلیٰ سندھ کے نام بھی ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کا بھی فیصلہ کرلیا ہے۔ وزارت قانون اور داخلہ کی جانب سے مسودہ قانون تیار ہے۔مسودہ ابتدائی جائزہ کیلئے کابینہ اجلاس میں زیربحث آئے گا اوراس حوالے سے اپوزیشن جماعتوں کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا۔کابینہ اجلاس کے 26 نکاتی ایجنڈے میں اجلاس میں سیکرٹری ٹریڈ ڈویلپمنٹ ، سیکرٹری بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی تعنیاتی اور ڈی جی سول ایوی ایشن کو اضافی چارج دینا بھی شامل ہے۔سیکرٹری ٹریڈ ڈویلپمنٹ ، سیکرٹری بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی تعنیاتی اور ڈی جی سول ایوی ایشن کو اضافی چارج دینا بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔اجلاس میں پی آئی اے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی نامزد گی اور نئے چئیرمین سی ڈی اے کی تقرری کی بھی منظوری دی جائے گی۔

Facebook Comments

About Web Desk

Check Also

وزیراعظم چاہیں تو سندھ حکومت گر جائے گی، فواد چوہدری

 وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اگر نظرثانی کرلیں تو …