Home / Breaking News / ای سی ایل میں172افراد کےنام شامل کرنیکامعاملہ،کابینہ اجلاس آج طلب

ای سی ایل میں172افراد کےنام شامل کرنیکامعاملہ،کابینہ اجلاس آج طلب

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو رہا ہے، جس میں ایگزیٹ کنٹرول لسٹ ( ای سی ایل) میں ایک سو بہترنام شامل کرنےکامعاملہ ایجنڈے میں شامل ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج اسلام آباد میں ہو رہا ہے۔ کابینہ بیس نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔

وفاقی کابینہ کراچی میں امن و امان کی صورت حال، پاکستان اور چین کے درمیان سزا یافتہ قیدیوں کا تبادلے، یونین کونسل چیئرمینوں کی رجسٹریشن پر بھی غور کرے گی۔

وفاقی کابینہ غربت کے خاتمے کیلئے کوآرڈینشن کونسل کے قیام اور نرسنگ کونسل کے ارکان کی تعیناتی کی منظوری دی جائے گی۔ دبئی ایکسپو کیلئے کابینہ پچاس لاکھ ڈالر گرانٹ کی منظوری دے گی۔ مزار قائد مینجمنٹ بورڈ کی ازسر نو تشکیل اور غیر معیاری اسٹینٹس کا معاملہ بھی ایجنڈے کا حصہ ہوگا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور جاپان کے مابین دفاعی تعاون بڑھانے اور پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ کوریڈور منصوبے کے لئے فرنچ ڈیولپمنٹ ایجنسی کو 130 ملین یورو جاری کرنے کی منظوری بھی آج کے اجلاس میں دیئے جانے کا امکان ہے۔

Facebook Comments

About Web Desk

Check Also

وزیراعظم چاہیں تو سندھ حکومت گر جائے گی، فواد چوہدری

 وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اگر نظرثانی کرلیں تو …