تازہ ترین
Home / پاکستان / بجلی کے غیر قانونی کنکشن ختم اور پری پیڈ میٹرز متعارف کرانے کا فیصلہ

بجلی کے غیر قانونی کنکشن ختم اور پری پیڈ میٹرز متعارف کرانے کا فیصلہ

 

وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ اقتصادی کمیٹی نے بجلی چوروں کے خلاف فوری کارروائی اور غیرقانونی کنکشنز 3 ماہ میں ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

شرکا نے بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کرنے پر بھی اتفاق کیا۔ اسد عمر نے ہدایت کی کہ بجلی چوری کرنے والے تمام صارفین کے خلاف کارروائی کی جائے چاہے ان کا تعلق وزارت یا کسی سرکاری محکمے سے بھی ہو۔

ای سی سی اجلاس میں بجلی کے پری پیڈ میٹر لگانے کی تجویز بھی پیش کی گئی۔ وزیر خزانہ اسد عمر نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو پری پیڈ میٹرز متعارف کرانے کے لیے اقدامات کی ہدایت کردی۔

Facebook Comments

About Web Desk

Check Also

عمران خان کا ہمایوں اختر خان کو این اے 131 سے ٹکٹ دینے کا فیصلہ

وزیر اعظم عمران خان نے عام انتخابات میں پانچ حلقوں سے کامیابی حاصل کی تھی …