Home / Breaking News / بنیا باز نہ آیا،اوقات دکھا ہی دی

بنیا باز نہ آیا،اوقات دکھا ہی دی

  بھارت نے ایک اور ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کرتار پور کوریڈور کے قریب دریائے راوی میں پانی چھوڑ دیا ہے جس سے کرتارپور میں دریائے راوی پر زیرتعمیر پل کا تعمیراتی سامان خراب ہو گیا ہے۔ پاکستانی حکومت نے عالمی قوانین کی خلاف ورزی پر بھارتی حکومت کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئےمطالبہ کیا ہے کہ بھارت ہٹ دھرمی سے باز آئے۔ بھارت کے اس عمل سے پاکستان کے پروجیکٹ کا کروڑوں روپے کا نقصان متوقع ہے۔ خیال رہے کہ سکھ یاتریوں کی دربار صاحب آمد کے لیے پاکستان نے کرتاپور راہداری کھولنے کا فیصلہ کیا جس پر سکھ یاتریوں نے بھی خوشی کا اظہار کیا تھااور پاکستان نے اس پر کام بھی شروع کر رکھا ہے۔

Facebook Comments

About Web Desk

Check Also

وزیراعظم چاہیں تو سندھ حکومت گر جائے گی، فواد چوہدری

 وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اگر نظرثانی کرلیں تو …