تازہ ترین
Home / پاکستان / تبدیلی کے باوجود سرکاری دفاتر میں حاضری نامکمل

تبدیلی کے باوجود سرکاری دفاتر میں حاضری نامکمل

عید کی تین سرکاری چھٹیاں ختم ہو گئیں پر سرکاری دفاتر میں حاضری پوری نا ہو سکی۔ حکومت پاکستان نے عید ایثار کی تین سرکاری چھٹیاں دی تھیں پر جمعہ کو عید کا تیسرا دن ہونے کے وجہ سے کئی سرکاری نوکری کرنے والےحاضر نہیں ہو سکے ۔ اسلام آباد پردیسیوں کا شہر مشہور ہے جس کہ وجہ سے کئی لوگ اپنے آبائی علاقوں میں عید منانے کے لیے چلے گئے ہفتہ کو چھٹی کی وجہ سے کئی سرکاری نوکری کرنے والے ایک لمبی چھٹی کر کے بیٹھ گئے جس کی وجہ سے دفاتر میں کام ٹھپ ہو کر رہ گیا۔ مزید تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں نے بھی ان افراد کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی تبدیلی۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پیر سے سرکاری دفاتر میں حاضری پوری ہو جائے گی اور اس کے بعد تمام دفتری عمل دوباری سے عید کی چھٹیوں کے بعد شروع ہو جائے گا۔البتہ پرائیویٹ دفاتر میں کئی جگہ عید کے تیسرے دن چھٹی دے دی گئی جس سے زیادہ تر پرائیویٹ دفاتر بند ہیں اور حاضری بھی نہیں ہے ۔ عید کے پہلے دو دن کاروباری افراد نے چھٹی کی جس کے بعد آج تمام کاروباری مراکز میں کام شروع ہو جائے گا۔جبکہ عمران خان نے ایک جگہ یہ بھی کہا تھا کہ میں 16 گھنٹے کام کروں گا اور کابینہ 14 گھنٹے کام کرے گی اس کے باوجود وفاق کے کئی دفاتر میں لوگوں نے حاضری کو یقینی نہیں بنایا جس سے نا صرف دفتری عمل رک گیا ہے بلکہ کئی سرکاری کام بھی ادھورے رہ گئے۔ اسلام آباد میں سرکاری سکولوں میںبھی عید کے تیسرے دن حاضری پوری نا ہو سکی جبکہ گرمیوں کی چھٹیاں پہلے ہی ختم ہو گئی ہیں اس کے علاوہ اسلام آباد کی کئی سرکاری اور نیم سرکاری یونیورسٹیوں میں بھی تدریسی عمل شروع نا ہو سکا ، طلباء و طالبات کا کہنا ہے کہ حکومت کو چاہیے کہ عید کے تیسرے دن بھی چھٹی ہونی چاہیے تا کہ دور سے آنے والے طلباء و طالبات کا تدریسی نقصان نا ہو۔

Facebook Comments

About Web Desk

Check Also

عمران خان کا ہمایوں اختر خان کو این اے 131 سے ٹکٹ دینے کا فیصلہ

وزیر اعظم عمران خان نے عام انتخابات میں پانچ حلقوں سے کامیابی حاصل کی تھی …