Home / Breaking News / تعلیمی اداروں کیلئے موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ کردیا گیا

تعلیمی اداروں کیلئے موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ کردیا گیا

 پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کے تعلیمی اداروں میں پڑھنے والے طالب علموں کو خوشخبری سنا دئی گئی ہے۔ پنجاب کے تعلیمی اداروں کیلئے موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ کردیا گیا ہے۔پنجاب میں سردی کی شدت میں اضافے کے باعث صوبائی محکمہ تعلیم نے تعطیلات میں 6 جنوری تک اضافہ کردیا ہے۔ اس حوالے سے محکمہ سکولز ایجوکیشن نے بتایا ہے کہ سردی اور دھند کی بنا پر موسمِ سرما کی تعطیلات کا دورانیہ بڑھا دیا ہے۔ صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن مراد راس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اب پنجاب بھر کے سرکاری و نجی سکول یکم جنوری کی بجائے 7جنوری کو کھلیں گے۔

اپنے ننھے بچوں کی صحت کی حفاظت پر بھرپور توجہ دیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل تعلیمی اداروں کو موسم سرما کی تعطیلات 24 سے 31 دسمبر تک کیلئے دی گئی تھیں۔ تاہم اب سردی کی شدت میں اضافے کے باعث تعطیلات کے دورانیہ میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ 
  اطلاعات کے مطابق صوبہ خیبر پختونخواہ کے وزیر اعلی نے بھی موسم سرما کی تعطیلات کا دورانیہ 6 جنوری تک بڑھا دیا ہے
Facebook Comments

About Web Desk

Check Also

وزیراعظم چاہیں تو سندھ حکومت گر جائے گی، فواد چوہدری

 وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اگر نظرثانی کرلیں تو …