Home / بلاگ / تعلیم اور لرننگ کے لئے او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ویڈیو گیمز چینل کا تصور

تعلیم اور لرننگ کے لئے او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ویڈیو گیمز چینل کا تصور

تحریر :ماریہ سلطانہ
بلاشبہ آنے والا دور او ٹی ٹی کا ہی ہے اور یہی وجہ ہے کہ اب مین سٹریم میڈیا بھی او ٹی ٹی کی جانب رواں دواں ہے۔ اب رمورٹ کو لوگ چھوڑ کر سمارٹ فون کو ہاتھ میں رکھتے ہیں، اور جو دل کرتا ہے اس کو دیکھتے ہیں۔ ویسے تو کرونانے ہر فیلڈ کو ہی نقصان پہنچایا ہے لیکن جہاں کسی چیز کے منفی اثرات ہوتے ہیں وہیں کہیں نا کہیں کچھ فائدے بھی حاصل ہو ہی جاتے ہیں۔ کرونا کے دوران لوگوں نے او ٹی ٹی کی جانب رخ سب سے زیادہ کیا۔ لاک ڈاؤن میں اپنی آپ کو مصروف کرنے کے لیے اسی کا سہارا لیا۔ سکول، کالجز اور یونیورسٹیوں میں تعلیم بھی آن لائن ہونے لگ گئی اور اسی وجہ سے انٹرنیٹ کا استعمال بھی بڑھ گیا۔ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ ایسے بھی تعلیم حاصل کی جا سکے گی۔ خیر یہ وقت کی مجبوری تھی کہ سب کچھ آن لائن کرنا ہی پڑا۔


او ٹی ٹی پلیٹ فارم نوجوانوں میں بہت مقبول ہوتا جا رہا ہے اب نیٹ فلیکس کی مثال ہی لے لیں۔ گھر بیٹھے ہائی کوالٹی میں فلم دیکھیں اور بار بار دیکھیں۔ اسی طرح یوٹیوب بھی ہے لوگ پیسے بھی کما رہے اور فارغ اوقات میں ڈرامے فلمیں بھی دیکھ لیتے۔ کسی زمانے میں ہم پٹھو گرم، کوکلا چپاتی کھیلا کرتے تھے لیکن ٹیکنالوجی نے بہت کچھ بدل دیا۔ پہلے ہم کھیل دماغ کو تندرست رکھنے کے لیے کھیلا کرتے تھےپر آج کل کی نسل کھیل بھی کھیل رہے اور پیسے بھی کما رہی ہے۔ آن لائن گیمنگ بھی او ٹی ٹی کی بدولت ہی ممکن ہوئی بس ٹیمز بناؤ گیمز کھیلو اور لائیو سٹریم کرو اور لاکھوں کماؤ۔ اب اسی ٹیکنالوجی کو اگر کھیل کے ساتھ ساتھ تعلیم کے لیے استعمال کیا جائے تو بچے پڑھ بھی لیں گے اور کھیل بھی لیں گے۔
تعلیم کے شعبے سے وابستہ ہوں اور اسی حوالے سے اس کے اوپر ریسرچ بھی کر رہی ہوں ، جس سے چند سوالات کے جوابات جاننے کی کوشش میں بھی ہوں۔ کیا ایسا ممکن نہیں کہ اس طرح تعلیم کو اور عام کر دیا جائے اور جو بچے پڑھتے نہیں ہیں وہ بھی پڑھ جائیں۔ اسی طرح او ٹی ٹی پلیٹ فارم کی تیاری اور تعلیم کے ساتھ ساتھ گیمنگ کے طریقوں کی نشاندہی اہم ہے ۔ ریسرچ یہ چیز بھی واضح کر دے گی کہ کونسی گیم زیادہ فائدہ مند ہے نوجوا ن نسل کے لیے۔اس وقت بھی او ٹی ٹی پلیٹ فارمز پر کافی زیادہ گیمنگ چینلز ایسے ہیں جو بچوں کے لیے کافی زیادہ فائدہ مند ہیں۔ چھوٹے بچے کافی زیادہ سکھ رہے ہیں لیکن کیا وہ تمام پلیٹ فارم کافی ہیں یا ان میں مزید جدت لانے کی ضرورت ہے ؟ یہ چند سوالات ہیں جن کی کھوج کافی اہم ہے اور اسی کھوج کو مکمل کرنا وقت کی ضرورت ہے۔ بطور میڈیا کے سٹوڈنٹ یہ بات بھی میرے لیے ضروری ہے کہ میڈیا کو کیسے مثبت طریقے سے استعمال کا طریقہ بتاؤں جس سے دیکھنے والے کو فائدہ حاصل ہو۔ اسی سوچ کو لے کر میں اس چیز پر کام کر رہی ہوں کہ کونسی گیمز ہونی چاہیے کیونکہ اگر نئی ٹیکنالوجی کو استعمال میں نہیں لایا گیا تو ہم دنیا سے پیچھے بلکہ بہت پیچھے ہو جائیں گے۔

Facebook Comments

About Web Desk