پاکستان کرکٹ ٹیم کیپ ٹاؤن سے جوہانسبرگ پہنچ گئی ۔ تیسرے ٹیسٹ کےلئے تیاریوں کا آغاز آج سے کرےگی۔
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان آخری ٹیسٹ میچ 11 جنوری سے شروع ہوگا۔ قومی ٹیم کو سنچورین میں 6 وکٹوں سے شکست ہوئی جبکہ کیپ ٹاؤن میں 9 وکٹوں سے شکست ہوئی ۔ جوہانسبرگ کی تیز پچ شاہینوں کی منتظرہے۔ سرفراز الیون پر وائٹ واش کے بادل منڈلا رہے ہیں۔
جوہانسبرگ پہنچنے کےبعد قومی ٹیم آج سے ٹریننگ شروع کرےگی۔ بلے بازوں کو پیس اور باؤنس سے نمٹنے کے لئے خصوصی پریکٹس کرائی جائےگی۔
بولنگ اور فیلڈنگ کے بھی علیحدہ علیحدہ سیشن ہوں گے۔ تیسرے ٹیسٹ کےلئے قومی ٹیم میں دو تبدیلیوں کا امکان ہے۔
Facebook Comments