تازہ ترین
Home / پاکستان / خان صاحب! عوام کو میڈیا نہیں 100 دن کی حکمت عملی کا انتظار ہے، مریم اورنگزیب

خان صاحب! عوام کو میڈیا نہیں 100 دن کی حکمت عملی کا انتظار ہے، مریم اورنگزیب

 ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان صاحب! عوام کو میڈیا نہیں بلکہ 100 دن کی اسٹریٹجی کا انتظار ہے آپ کی جھوٹی میڈیا اسٹریٹجی سے باشعور عوام کو بے وقوف نہیں بنایا جاسکتا۔

حکومت کی میڈیا اسٹریٹجی سے متعلق اجلاس پر ردِعمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ اجلاس میں وفاقی حکومت نے اپنی 20 دن کی مضحکہ خیز کارکردگی پر شرمندگی چھپانے کی میڈیا پالیسی تیار کی ہے، اجلاس میں بجلی، گیس اور کھاد کی قیمتوں میں اضافے اور عوام دشمن پالیسیوں پر پردہ ڈالنے کی میڈیا اسٹریٹجی تیار کی گئی ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان صاحب میڈیا اسٹریٹجی سے ایک کروڑ نوکری اور 50 لاکھ گھر نہیں بن سکتے، عوام کو میڈیا اسٹریٹجی نہیں بلکہ 100 دن کی اسٹریٹجی کا انتظار ہے، جھوٹی میڈیا اسٹریٹجی سے پاکستان کے باشعور عوام کو بے وقوف نہیں بنایا جاسکتا، ان کی میڈیا اسٹریٹجی صرف کنٹینر پر کام آتی ہے کیوں کہ وزیراعظم کی کرسی پہ بیٹھ کر کام کرنا پڑتا ہے۔

ترجمان مسلم لیگ (ن) کا کہنا تھا کہ عمران خان نے عوام کو جو خواب دکھایا وہ بھیانک تعبیر بن کر سامنے آ رہا ہے، ملک میں مخالفین کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کی تبدیلی لائی جارہی ہے، خان صاحب کنٹینر والی انتقامی سوچ، تخریبی وژن اور الزام تراشی سے آگے سوچنے کی صلاحیت ہی نہیں رکھتے۔

 

Facebook Comments

About Web Desk

Check Also

نو منتخب صدر عارف علوی آج صدر پاکستان کے عہد ے کا حلف اٹھائیں گے ،وزیر اعظم عمران خان ، تینوں مسلح افواج کے سربراہا ن سمیت اہم شخصیات تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گی

نو منتخب صدر عارف علوی آج صدر پاکستان کے عہد ے کا حلف اٹھائیں گے …