Home / پاکستان / خیبرپختونخوا اور پنجاب حکومت میں نئے بلدیاتی نظام پر اتفاق

خیبرپختونخوا اور پنجاب حکومت میں نئے بلدیاتی نظام پر اتفاق

 

خیبر پختونخوا اور پنجاب حکومت نے نئے بلدیاتی نظام پر اتفاق کر لیا ہے موجودہ بلدیاتی حکومتیں اپنی مدت پوری کریں گی اور نئے ایکٹ کی منظوری کے بعد دونوں صوبوں میں ایک ہی روز بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں گے۔

صوبے میں ضم قبائلی علاقوں میں بھی اپریل تک بلدیاتی الیکشن کی تیاری کی جا رہی ہے، یہ بات صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نےمیڈیاکوانٹرویو کے دوران کہی، صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہا کہ تحریک انصاف کا یہ منشور ہے کہ اختیارت نچلی سطح تک دیے جائیں تاکہ عوام کو بروقت انصاف مہیا ہو سکے، خیبرپختونخوا اور پنجاب میں نئے بلدیاتی نظام پر اتفاق ہوگیا ہے اور بہت جلد نئے بلدیاتی نظام کا مسودہ اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، انھوں نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں بھی بلدیاتی الیکشن کرانے کیلیے تیار ہیں۔

جنوری تک حلقہ بندیاں مکمل کر لی جائیں گی اور فروری تک اعتراضات کا مرحلہ اگر مکمل ہو جاتا ہے تو اپریل میں بلدیاتی الیکشن کرائے جا سکتے ہیں، مالم جبہ اسکینڈل کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ اسکینڈل میں کوئی کرپشن یا بدعنوانی سامنے نہیں آئی، سرکاری زمین حکومت کے پاس ہی ہے، اور نیب نے جتنی بار وزیراعلیٰ کو طلب کیا وہ پیش ہوں گے۔

Facebook Comments

About Web Desk

Check Also

وزیراعظم چاہیں تو سندھ حکومت گر جائے گی، فواد چوہدری

 وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اگر نظرثانی کرلیں تو …