Home / Breaking News / سابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کے خلاف آشیانہ اقبال ریفرنس میں گواہوں کی فہرست تیار

سابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کے خلاف آشیانہ اقبال ریفرنس میں گواہوں کی فہرست تیار

قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کے خلاف آشیانہ اقبال ریفرنس میں گواہوں کی فہرست تیار کرلی۔

زرائع کے مطابق نیب نے آشیانہ اقبال ریفرنس میں وعدہ معاف گواہوں سمیت 29 گواہان کو سابق وزیر اعلی کے خلاف گواہی کے لیے تیار کرلیا ہے، گواہان میں گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ بھی شامل ہیں۔

نیب کے گواہوں کی فہرست میں وعدہ معاف گواہ، سابق بیوروکریٹس اور نیب کے اپنے افسر بھی شامل ہیں، سابق چیئرمین پی ایل ڈی سی طاہر خورشید اور چیف انجینئر عارف مجید بٹ وعدہ معاف گواہ ہیں جب کہ سابق فنانس سیکریٹری طارق باجوہ، سابق چیف ایگزیکٹو پی ایل ڈی سی شیخ لطیف گواہوں کی فہرست میں شامل ہیں۔

شہباز شریف کے خلاف دائر کردہ ریفرنس کی نقول 3 جنوری کو ملزمان کو فراہم کردی جائیں گی اور فرد جرم عائد ہونے کے بعد گواہوں کے بیان ریکارڈ کرنے کا عمل شروع ہوگا۔
Facebook Comments

About Web Desk

Check Also

وزیراعظم چاہیں تو سندھ حکومت گر جائے گی، فواد چوہدری

 وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اگر نظرثانی کرلیں تو …