Home / پاکستان / شہبازشریف کے کمردرد کی شدت میں اضافہ، ڈاکٹروں کامکمل آرام کا مشورہ

شہبازشریف کے کمردرد کی شدت میں اضافہ، ڈاکٹروں کامکمل آرام کا مشورہ

 اسلام آباد: قائد حزب اختلاف شہبازشریف کے کمرکا درد شدت اختیارکرگیا جس کے بعد ڈاکٹروں کی جانب سے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق قائد حزب اختلاف شہبازشریف کے کمرکا درد شدت اختیارکرگیا جس کے بعد انہوں نے ڈاکٹروں کی ہدایت پرآج کی تمام مصروفیات منسوخ کردیں۔ ڈاکٹرکی جانب سے شہبازشریف کومکمل آرام کی سخت ہدایت کی گئی ہے۔ شہبازشریف نے آج قانون وانصاف سے متعلق کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرنا تھی لیکن انہوں نے طبیعت کی ناسازی کی وجہ سے کمیٹی کے اجلاس میں شرکت سے معذرت کرلی۔گزشتہ روزبھی ڈاکٹرزنے شہبازشریف کے مہروں کا معائنہ کیا تھا اورفزیوتھراپی کی تھی اورایم آرآئی ٹیسٹ میں شہباز شریف کے مہروں میں تکلیف کی علامات پائی گئی تھیں۔

Facebook Comments

About Web Desk

Check Also

وزیراعظم چاہیں تو سندھ حکومت گر جائے گی، فواد چوہدری

 وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اگر نظرثانی کرلیں تو …