Home / Breaking News / صرف باتوں سے سرجیکل سٹرائیک نہیں ہوتے،بھارت کو دو ٹوک پیغام

صرف باتوں سے سرجیکل سٹرائیک نہیں ہوتے،بھارت کو دو ٹوک پیغام

 

پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان پرسرجیکل اسٹرائیک کے دعویٰ کیے گئے لیکن بھارت نے آج تک اپنے لوگوں کو سرجیکل اسٹرائیک کے ثبوت نہیں دیے جب کہ بھارت کو بتانا چاہتے ہیں صرف باتوں سے سرجیکل اسٹرائیک نہیں ہوتی۔ ایک انٹرویو میں پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ پاکستان نے گزشتہ 2 دہائیوں میں مشکل سفر طے کیا، عوام اور فورسز کو دہشت گردی کی عفریت سے گزرنا پڑا، لیکن سیکیورٹی فورسز نے عوام کے ساتھ مل کر دہشت گردی کے خلاف جنگ کامیاب بنائی۔ دہشت گردی کے مقدمات کے پیشِ نظر ملٹری کورٹس بنائی گئیں، جہاں 717 کیسز بھیجے گئے  اور فوجی عدالت سے  345 دہشت گردوں کو سزائے موت سنائی گئی۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ آپریشن شیر دل 2008 میں شروع ہوا تھا، آپریشن ردالفساد کو 2 سال ہوچکے ہیں، پچھلے 2 سالوں میں 75 ہزار سے زائد خفیہ آپریشنز کئے گئے، آپریشن ردالفساد میں بہت پیشرفت ہوئی، ردالفساد کا مقصد ایسا ملک ہے جہاں قانون اور انصاف کی حکمرانی ہو، ردالفساد کے ذریعے پاکستان میں قانون کی بالادستی دیکھ رہے ہیں۔

Facebook Comments

About Web Desk

Check Also

وزیراعظم چاہیں تو سندھ حکومت گر جائے گی، فواد چوہدری

 وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اگر نظرثانی کرلیں تو …