تازہ ترین
Home / پاکستان / عدالت پیشی, نواز شریف کی جیل سے باہر کی چائے پینے کی خواہش پوری نہ ہوسکی

عدالت پیشی, نواز شریف کی جیل سے باہر کی چائے پینے کی خواہش پوری نہ ہوسکی

اسلام آباد میں احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے نوازشریف کے خلاف العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ ریفرنسز کی سماعت کی، نوازشریف کو موبائل جیمرز اور ایمبولینس سمیت 23 گاڑیوں پر مشتمل قافلے میں اڈیالہ جیل سے لایا گیا۔ سماعت کے دوران کمرہ عدالت میں پرویزرشید، مشاہد حسین سید، رانا تنویر، نزہت صادق، سعدیہ عباسی، مشاہداللہ خان اور بیرسٹر ظفر اللہ سمیت مسلم لیگ (ن) کے کئی رہنما موجود تھے۔ نوازشریف نے جیل سے باہرکی چائے پینے کی خواہش ظاہرکی تھی جسے پورا کرنے کے لیے مسلم لیگ (ن) کے رہنما ناصر بٹ وقفے کے دوران چائے لائے، نواز شریف چائے پینے دیگر لیگی رہنماؤں کے ہمراہ عدالت کے اسٹاف روم گئے لیکن وہاں مناسب جگہ نہ ہونے کے باعث وہ دوبارہ کمرہ عدالت میں پہنچے اوراس سلسلے میں اپنے وکیل سے بات کی تاہم انہوں نے سابق وزیراعظم کو کمرہ عدالت کے آداب کوملحوظ خاطر رکھنے کا مشورہ دیا۔ مقدمے کی سماعت کے دوران سینیٹرغوث محمد نیازی نے گلاس میں پانی لاکر نوازشریف کو دیا جسے ان کے ہمراہ جیل سے آئے گارڈین نے واپس لوٹا دیا، گارڈین نے بعد میں خود پانی لاکر انہیں دیا۔عدالت

Facebook Comments

About Web Desk

Check Also

عمران خان کا ہمایوں اختر خان کو این اے 131 سے ٹکٹ دینے کا فیصلہ

وزیر اعظم عمران خان نے عام انتخابات میں پانچ حلقوں سے کامیابی حاصل کی تھی …