Home / انٹرنیشنل / مائیکروسافٹ پاکستان میں سرمایہ کاری کا خواہشمند

مائیکروسافٹ پاکستان میں سرمایہ کاری کا خواہشمند

مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے پاکستان میں سرمایہ کاری کی پیشکش کی ہے جبکہ پولیو کے خلاف مہم میں معاونت جاری رکھنے کا بھی اعادہ کیا ہے۔

بل گیٹس فاؤنڈیشن کے سربراہ نے وزیراعظم عمران خان سے اسلام آباد میں ملاقات کی ہے جس میں انہوں نے عمران کے نام بل گیٹس کا خط بھی پہنچایا۔خط میں بل گیٹس نے لکھا ہے کہ مائیکروسافٹ پاکستان میں سرمایہ کاری کا خواہشمند ہے اور پولیو کے خلاف جاری پاکستان کی جدوجہد میں بل گیٹس فاؤنڈیشن کا تعاون جاری رہے گا۔صدرگیٹس فاؤنڈیشن کے سربراہ نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کے لیے پاکستان کی کوششیں اطمینان بخش ہیں۔واضح رہے کہ انسداد پولیو کے لیے بل گیٹس فاؤنڈیشن طویل عرصہ سے پاکستان کو فنڈز فراہم کر رہا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ انسداد پولیو کیلئے ڈبلیو ایچ او اور بل گیٹس فاؤنڈیشن کی کوششیں قابل تعریف ہیں اور گیٹس فاؤنڈیشن کے مسلسل تعاون پر شکر گزار ہیں۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی بابر عطاء نے مائیکروسافٹ کی پیشکش کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ مائیکروسافٹ کی سرمایہ کاری سے پاکستان کا آئی ٹی سیکٹر مزید ترقی کی جانب گامزن ہوجائے گا۔

Facebook Comments

About Web Desk

Check Also

وزیراعظم چاہیں تو سندھ حکومت گر جائے گی، فواد چوہدری

 وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اگر نظرثانی کرلیں تو …