Home / Breaking News / مریکی صدرکی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی خواہش

مریکی صدرکی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی خواہش

نئے سال کے شروع ہوتے ہی پاکستان کے لیے امریکا کی خارجہ پالیسی میں بڑی تبدیلی آگئی۔امریکی صدر نے پاکستان کے نام مثبت پیغام دے دیا کہتے ہیں پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، وزیراعظم عمران خان سے ملنے کی خواہش کااظہار بھی کردیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کو مثبت پیغام دیتے ہوئے کہا امریکا پاکستان سے اچھے تعلقات کا خواہاں ہے۔کابینہ اجلاس کے دوران گفتگو میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔ پاکستان کی نئی قیادت سے جلد ملاقات کا منتظر ہوں، یہ ملاقات اب زیادہ دور کی بات نہیں۔

انہوں نے مزید کہا امریکا طالبان سے اور دوسرے لوگوں سے مذاکرات کررہا ہے۔روس کبھی سوویت یونین تھا، افغانستان نے اسے روس بنایا کیوں کہ سوویت یونین افغانستان میں جنگ لڑتے ہوئے دیوالیہ ہوگیا تھا۔

روس کو افغانستان میں مداخلت کا حق تھا

قیادت سے ملاقات کی خواہش اپنی جگہ لیکن ٹرمپ نے پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ پاکستان سے اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں لیکن پاکستان ہمارے دشمنوں کا خیال کرتا ہے اس لیے 1.3 ارب ڈالرز کی امداد بند کردی۔

واضح رہے کہ نومبر2018 میں بھی ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہمارے لیے کچھ نہیں کیا، اس لیے امداد بند کردی۔ افغانستان میں دہشتگردی روکنے کیلئے بھی پاکستان نے کچھ نہیں کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے اس ہرزہ سرائی پرردعمل دیتے ہوئے کہا کہ امریکی صدرکو حقائق دیکھنے کی ضرورت ہے۔ پاکستان نے امریکی جنگ کا خمیازہ معاشی عدم استحکام کی صورت میں بھگتا ہے۔ پاکستان اس جنگ میں بہت نقصان اٹھا چکا، اب وہی کریں گے جو ہمارے مفاد میں ہوگا

Facebook Comments

About Web Desk

Check Also

وزیراعظم چاہیں تو سندھ حکومت گر جائے گی، فواد چوہدری

 وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اگر نظرثانی کرلیں تو …