Home / Breaking News / مسلم لیگ ن میں فاروڈ بلاک

مسلم لیگ ن میں فاروڈ بلاک

 فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن میں بہت جلد فاروڈ بلاک بنے گا اسے کوئی اور نہیں چوہددری نثار لیڈ کریں گے، اس فاروڈ بلاک کے بننے میں تحریک انصاف کا کوئی کردار نہیں ہے، اس میں چوہدری نثار کا ہاتھ ہے کیونکہ اس کو

لیڈ بھی وہ ہی کرنے والے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ نے میں فاروڈ بلاک بن چکا ہے جسکی تشکیل آخری مراحل میں ہے، اسے کوئی اور نہیں چوہددری نثار لیڈ کریں گے، اس فاروڈ بلاک کے بننے میں تحریک انصاف کا کوئی کردار نہیں ہے، اس میں چوہدری نثار کا ہاتھ ہے کیونکہ اس کو لیڈ بھی وہ ہی کرنے والے ہیں، سیاست میں کچھ بھی نا ممکن نہیں ہے، نہ کسی بلاک سے کوئی تعلق ہے اور نہی کوئی بلاک آ کر ہمیں ملے گا ۔
فیصل واوڈا نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے اندر بھی تقریباً 26 افراد تیاری کررہے ہیں، جو بہت جلد ادھر ادھر ہوجائیں گے ، یہ جو پارٹیوں کے اندر سرگرمیاں چل رہی ہیں اس سے تحریک انصاف کا کوئی تعلق نہیں ہے، لیکن خود پارٹی کے کارکنان ہی اگر مشکوک سرگرمیوں میں ملوث پائیں جائیں تو اس میں تحریک انصاف کا کیا قصور ہے ۔

Facebook Comments

About Web Desk

Check Also

وزیراعظم چاہیں تو سندھ حکومت گر جائے گی، فواد چوہدری

 وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اگر نظرثانی کرلیں تو …