Home / پاکستان / منی بجٹ میں نئے ٹیکس لگیں گے، وزیر خزانہ

منی بجٹ میں نئے ٹیکس لگیں گے، وزیر خزانہ

وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ منی بجٹ میں نئے ٹیکس لگیں گے۔

صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ عالمی مالیاتی فنڈ سے مسلسل مذاکرات جاری ہیں اور آئی ایم ایف کی شرائط سخت ہیں اور ناقابل قبول ہیں، پوری دنیا میں ہمیں ایک بھی ایسا اکانومسٹ نہیں ملا جس نے کہا ہو آپ یہ پیکچ تسلیم کرلیں اس لیے جیسے ہی اچھا پروگرام فائنل ہوگا توآئی ایم ایف سےمعاہدہ کرلیں گے۔اسد عمر نے بتایا کہ سعودی عرب اور یو اے ای کے قرض پر بھی کوئی شرائط نہیں ہیں البتہ سعودی عرب اور یواے ای سے ملنے والے قرض پر سود ادا کرنا  ہوگا۔وزیر خزانہ نے کہا کہ معاشی ترقی کےلیےاہم فیصلےکررہےہیں، پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کا کوئی خطرہ نہیں ، پی ٹی آئی کے پہلے 4 ماہ میں افراط زرمیں0.4 فیصداضافہ ہوا  جب کہ درآمدات میں کمی سے تجارتی خسارہ کم ہورہا ہے۔اسد عمر نے مزید کہا کہ بجلی اورگیس کی قیمتیں صرف امیروں کےلیےبڑھائی گئیں، بجلی و گیس کے ٹیرف میں اضافہ کم آمدنی والوں کے لیے نہیں کیا گیا۔

Facebook Comments

About Web Desk

Check Also

وزیراعظم چاہیں تو سندھ حکومت گر جائے گی، فواد چوہدری

 وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اگر نظرثانی کرلیں تو …