تازہ ترین
Home / Breaking News / نو منتخب صدر عارف علوی آج صدر پاکستان کے عہد ے کا حلف اٹھائیں گے ،وزیر اعظم عمران خان ، تینوں مسلح افواج کے سربراہا ن سمیت اہم شخصیات تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گی

نو منتخب صدر عارف علوی آج صدر پاکستان کے عہد ے کا حلف اٹھائیں گے ،وزیر اعظم عمران خان ، تینوں مسلح افواج کے سربراہا ن سمیت اہم شخصیات تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گی

نو منتخب صدر عارف علوی آج صدر پاکستان کے عہد ے کا حلف اٹھائیں گے ، وزیر اعظم عمران خان اور تینو ں مسلح افواج کے سربراہان تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گے ۔

تفصیلات کے مطابق نومنتخب صدر عارف علوی کی تقریب حلف برداری آج ایک بجے ہوگی ، نو منتخب صدر سے چیف جسٹس ثاقب نثار صدر پاکستان کے عہدے کا حلف لیں گے ۔ نومنتخب صدر کی تقریب حلف برداری میں وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ، ایئر چیف اور نیول چیف سمیت اہم شخصیات شرکت کریں گی ۔ تقریب حلف برداری کے لئے دعوت نامے بھجوادیئے گئے ہیں۔ حلف برداری کے بعد مسلح افواج کی جانب سے نو منتخب صدر کوگارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا ۔

Facebook Comments

About Web Desk

Check Also

عمران خان کا ہمایوں اختر خان کو این اے 131 سے ٹکٹ دینے کا فیصلہ

وزیر اعظم عمران خان نے عام انتخابات میں پانچ حلقوں سے کامیابی حاصل کی تھی …