چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے فواد چوہدری کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزیراطلاعات کی پریس کانفرنس سپریم کورٹ کی ہدایات کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔ فواد چوہدری نے جے آئی ٹی پر بات کرکے عدالتی ہدایات کی دھجیاں اڑا دی ہیں۔وفاقی وزیراطلاعات اپنی منطق پر پہلے اپنی حکومت سے عمل کروائیں۔ وزیراعلیٰ سندھ سے استعفیٰ مانگنے سے قبل وزیراعظم کا استعفیٰ لاتے تو بات بنتی۔ فواد چوہدری وزیراعلیٰ کے پی کا استعفیٰ پیش کرتے۔ پرویز خٹک، علیم خان کا استعفیٰ سامنے آتا دوسروں کو نصیحت اور خود میاں فصیحت، ایسا نہیں چلے گا۔سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ جی آئی ٹی رپورٹ صرف بہانہ ہے، ان کا نشانہ سندھ حکومت ہے۔ آمروں کے لے پالک سیاستدانوں سے حقیقی عوامی مینڈیٹ برداشت نہیں ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ پر حملے کے خواہش مندوں کو پتہ لگ گیا ہے کہ وہ کس سے ٹکرا رہے تھے۔
وزیراطلاعات کی پریس کانفرنس پر بلاول سیخ پا
Facebook Comments