Home / Breaking News / وزیراعظم آج دو روزہ دورے پر ترکی روانہ ہوں گے

وزیراعظم آج دو روزہ دورے پر ترکی روانہ ہوں گے

وزیراعظم عمران خان آج دو روزہ دورے پر ترکی روانہ ہوں گے جہاں ان کی ترک صدر رجب طیب ایردوان سے ون آن ون ملاقات ہوگی۔

وزیراعظم ہاؤس کے مطابق عمران خان انقرہ میں تاجربرادری سےخطاب کریں گے جبکہ دوسرے روزعمران خان ترک سرمایہ کاروں سےملاقاتیں بھی کریں گے۔دو روزہ دورے کے دوران عمران خان قونیہ شہر آمد پرمولانا رومی عجائب گھرجائیں گے اور جدیدترکی کے بانی کمال اتاترک کے مزارپر حاضری بھی دیں گے۔وزیراعظم انقرہ کی ملت مسجدمیں نمازجمعہ اداکریں گے۔ عمران خان کے اعزاز میں باضابطہ استقبالیہ تقریب ترکی کے ایوان صدرمیں ہوگی جہاں رجب طیب ایردوان اورعمران خان مشترکہ نیوزکانفرنس بھی کریں گے۔اس موقع پر پاکستان اور ترکی کے درمیان وفود کی سطح پرمذاکرات ہوں گے۔ عمران خان ترکی کے میڈیا کو انٹرویوز دیں گے جبکہ پاکستانی وفد کےاعزاز میں سرکاری عشائیہ بھی دیا جائے گا۔

Facebook Comments

About Web Desk

Check Also

وزیراعظم چاہیں تو سندھ حکومت گر جائے گی، فواد چوہدری

 وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اگر نظرثانی کرلیں تو …