Home / انٹرنیشنل / وزیراعظم عمران خان کی آسٹریلیا کو ٹیسٹ سیریز میں شکست دینے پر بھارتی ٹیم اور کپتان کو مبارکباد

وزیراعظم عمران خان کی آسٹریلیا کو ٹیسٹ سیریز میں شکست دینے پر بھارتی ٹیم اور کپتان کو مبارکباد

وزیراعظم عمران خان نے آسٹریلیا کو ٹیسٹ سیریز میں شکست دینے پر بھارتی ٹیم اور کپتان کو مبارکباد دی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے پیغام چار ٹیسٹ میچزکی سیریزمیں آسٹریلیاکو ہوم گراﺅنڈ پر شکست دینے پر بھارتی ٹیم اور کپتان کو مبارکباد دی ہے،وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بھارت آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز جیتنے والی پہلے ایشیائی ٹیم ہے ۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان آسٹریلیا میں 4 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلی گئی جس میں بھارت نے 2 میچز میں کامیابی حاصل کی جبکہ آسٹریلیا نے ایک میچ میں فتح سمیٹی جبکہ چوتھا میچ بارش کے باعث ڈرا ہو گیا ،کسی بھی ایشیائی ٹیم نے 71 سال میں پہلی مرتبہ آسٹریلیا کو اس کے ہوم گراﺅنڈپر شکست دی ہے

Facebook Comments

About Web Desk

Check Also

وزیراعظم چاہیں تو سندھ حکومت گر جائے گی، فواد چوہدری

 وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اگر نظرثانی کرلیں تو …