Home / Breaking News / وزیراعظم عمران خان کی مولانا روم کے مزار پر حاضری

وزیراعظم عمران خان کی مولانا روم کے مزار پر حاضری

وزیراعظم عمران خان نے ترکی کے شہر قونیہ میں مولانا جلال الدین رومی کے مزار پر حاضری دی۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ مولانا روم علامہ اقبال کے روحانی پیشوا اور عظیم صوفی بزرگ تھے۔

وزیراعظم عمران خان 2 روزہ سرکاری دورے پر ترکی پہنچ گئے جہاں انہوں نے قونیہ شہر میں مولانا جلال الدین رومی کے مزار پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے مولانا جلال الدین رومی کو خراج عقیدت پیش کیا بولے کہ مولانا رومی کا شمار عظیم صوفی بزرگوں میں ہوتا ہے، ان کی صوفیانہ تصنیفات روحانی موضوعات پر شاہکار ہیں، مولانا روم قومی شاعر علامہ اقبال کے روحانی پیشوا تھے۔

  عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے ترکی کے ساتھ تاریخی، تہذیبی اور ثقافتی تعلقات صدیوں پر محیط ہیں۔

وزیراعظم عمران خان پاک ترک تعلقات کو وسعت دینے کا عزم لئے اپنے پہلے دورے پر ترکی پہنچے ہیں، وہ ترک صدر و وزیراعظم سے اہم ملاقاتیں کریں گے جبکہ وفود کی سطح پر بھی مذاکرات ہوں گے، وزیراعظم کے اعزاز میں ترک ایوان صدر میں استقبال دیا جائے گا۔

ترکی کے دورے میں وزیراعظم کے ہمراہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، خسرو بختیار اور عبدالرزاق داؤد بھی ہیں۔

وزیر خارجہ شاہ محمود کہتے ہیں خطے کی صورتحال پر ترک قیادت کو اعتماد میں لیں گے، دوستی کو اقتصادی شراکت داری میں بدلنا چاہتے ہیں۔

عمران خان ترک سرمایہ کاروں سے بھی ملاقات کریں گے جبکہ وہ انقرہ کی ملت مسجد میں نماز جمعہ ادا کریں گے۔

Facebook Comments

About Web Desk

Check Also

وزیراعظم چاہیں تو سندھ حکومت گر جائے گی، فواد چوہدری

 وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اگر نظرثانی کرلیں تو …