Home / Breaking News / وزیراعظم کا ترک سرمایہ کاروں کو تمام ممکنہ سہولیات فراہم کرنے کا اعلان

وزیراعظم کا ترک سرمایہ کاروں کو تمام ممکنہ سہولیات فراہم کرنے کا اعلان

وزیراعظم عمران خان نے ترکی کے تاجروں اور سرمایہ کاروں کو پاکستان میں کاروبار اور سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع کا حامل ملک ہے‘موجودہ حکومت گورننس کے نظام میں بہتری لاتے ہوئے کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے اور تجارت و سرمایہ کاری کو منافع بخش بنانے کے لئے پرعزم ہے‘۔

وزیراعظم عمران خان نے انقرہ میں یونین آف چیمبرز اینڈ کموڈیٹی ایکسچینجز آف ترکی کے زیر اہتمام معروف تاجروں اور سرمایہ کاروں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان تجارتی رکاوٹوں کو دور کرتے ہوئے تجارت کو مزید فروغ دیا جائے گا، موجودہ حکومت گورننس کے نظام میں بہتری لاتے ہوئے کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے اور تجارت و سرمایہ کاری کو منافع بخش بنانے کے لئے پرعزم ہے۔

اس موقع پر وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر‘ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی‘ وفاقی وزیر منصوبہ بندی خسرو بختیار ‘ مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داﺅد اور وزیراعظم کے مشیر برائے اوورسیز پاکستانیز ذوالفقارعباس بخاری بھی موجود تھے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان تجارت کے وسیع مواقع ہیں تاہم مختلف وجوہات کی بناءپر ان سے مکمل طور پر استفادہ نہیں کیا جاسکاہے ۔ آنے والے سالوں میں دوطرفہ تجارت کے فروغ کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرکے اسے فروغ دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری اور کاروبار کے بڑے مواقع ہیں، پاکستان میں معدنیات اور بالخصوص تیل و گیس کے ذخائر کو بروئے کار لانے کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم نے مزیدکہا کہ پاکستان کی سٹریٹجک پوزیشن بہت اہم ہے جو خطے کی بڑی منڈیوں کے سنگم پر واقع ہے اور مختلف علاقوں کو رابطہ کاری کی سہولت فراہم کر سکتا ہے۔

Facebook Comments

About Web Desk

Check Also

وزیراعظم چاہیں تو سندھ حکومت گر جائے گی، فواد چوہدری

 وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اگر نظرثانی کرلیں تو …