Home / Breaking News / وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ کا اجلاس

وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ کا اجلاس

 پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر کا منصوبہ حکومت کے اہم منصوبوں میں سر فہرست ہے جس سے نہ صرف گھروں کے مسئلے کو حل کرنے میں مدد ملے گی بلکہ معیشت کا پہیہ تیز ہوگا اور نوجوانوں کے لئے نوکریوں کے بے شمار مواقع میسر آئیں گے۔ پیر کو وزیرِ اعظم عمران خانکی زیر صدارت نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ہاؤسنگ ٹاسک فورس کی وزیراعظم کو پراجیکٹ پر اب تک ہونے والی پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم کو بتایا گیا کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کے قیام کی منظوری کا مسودہ بہت جلد کابینہ کو پیش کر دیا جائے گا۔ رئیل اسٹیٹ ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کا ڈرافٹ بھی ایک ہفتے کے اندر پیش کر دیا جائے گا۔

رئیل اسٹیٹ ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام سے ریگولیٹری شعبے کو ڈویلپمنٹ سے علیحدہ کر دیا جائے گا

سٹیٹ بنک آف پاکستان کی جانب سے انٹرسٹ ریٹس کی تجاویز بہت جلد ٹاسک فورس کے ممبران سے شئیر کر لی جائیں گی۔ فور کلوژر لاز کو دو ہفتوں میں متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت کے بعد حتمی شکل دے دی جائے گی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ اربن ری جنریشن کے حوالے سے قانون کا مسودے کو دو ہفتوں میں حتمی شکل دے دی جائے گی۔ وزیراعظم نے صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی کہ پراپرٹی کے حوالے سے زیر التوا قانونی کیسز میں جہاں تمام کوائف مکمل ہیں ان کو آئندہ 90 دنوں میں نمٹایا جائے۔اجلاس کو فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائیز ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کے تحت ڈیڑھ لاکھ سرکاری ملازمین کے لئے تعمیر کیے جانے والے مکانات پر پیش رفت پر بھی بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ ڈیڑھ لاکھ ملازمین کے لئے رہائشگاہوں کی تعمیر کے لئے اظہار دلچسپی کے اشتہار پر اب تک اکتالیس پرائیویٹ کمپنیوں کی جانب سے دلچسپی کا اظہار کیا گیا اور 88 تجاویز جمع کرائی گئیں۔ان میں سے 25کمپنیوں نے ایک مقام پر جبکہ 14کمپنیوں کی جانب سے مختلف مقامات پر مکانات کی تعمیر اور زمین کی فراہمی میں دلچسپی کا اظہار کیا گیا ہے۔ وزیرِ اعظم کو نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ کے لئے سروے فارمز اور عوام کی جانب سے ردعمل پر بھی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر کا منصوبہ حکومت کے اہم منصوبوں میں سر فہرست ہے جس سے نہ صرف گھروں کے مسئلے کو حل کرنے میں مدد ملے گی بلکہ معیشت کا پہیہ تیز ہوگا اور نوجوانوں کے لئے نوکریوں کے بے شمار مواقع میسر آئیں گے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ سے متعلق تمام کارروائی کی رفتار کو مزیدتیز کیا جائے تاکہ پراجیکٹ پر عملی کام کا آغاز جلد کیا جا سکے۔

Facebook Comments

About Web Desk

Check Also

وزیراعظم چاہیں تو سندھ حکومت گر جائے گی، فواد چوہدری

 وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اگر نظرثانی کرلیں تو …