Home / پاکستان / وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا، جس کے دوران وزارتوں اور ڈویژنز کے صوابدیدی فنڈز کی واپسی سمیت کئی اہم فیصلوں کی منظوری دی جائے گی۔

اجلاس کے دوران بیرون ملک غیر قانونی سرمایہ کی واپسی سے متعلق ٹاسک فورس اور ملک میں انسانی حقوق کے تحفظ کے حوالے سے وزارت انسانی حقوق سفارشات پیش کرے گی۔پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے قائم مقام سی ای او کی تقرری کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

آج کے اجلاس میں وفاقی وزارت تعلیم کے حوالے سے ٹاسک فورس بھی اپنی رپورٹ پیش کرے گی جبکہ چیف کمشنر افغان مہاجرین کی تقرری کی منظوری بھی دے گی۔وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران پاک چین جوائنٹ ریسرچ سینٹر برائے ارتھ سائنسز کے قیام کے معاہدہ کی منظوری بھی دی جائے گی۔

Facebook Comments

About Web Desk

Check Also

وزیراعظم چاہیں تو سندھ حکومت گر جائے گی، فواد چوہدری

 وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اگر نظرثانی کرلیں تو …