Home / Breaking News / پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے سیمیول ورگس کو شکست دے دی

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے سیمیول ورگس کو شکست دے دی

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے سیمیول ورگس کو شکست دےدی،باکسر عامر خان نے سیمیول ورگس کو پوائنٹس کی بنیاد پر شکست دی۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے باکسنگ مقابلے اپنے حریف سیمیول ورگس کو چت کر دیا،عامرخان اور سیمیول ورگس میں 12راؤنڈ کھیلے گئے،تینوں ججز نے باکسر عامرخان کے حق میں متفقہ فیصلہ دیا۔

عامرخان اور سیمیول ورگس میں مقابلہ 36منٹ جاری رہا،پاکستانی نژاد باکسرکھیل کے آغاز سے ہی سیمیول ورگس پر حاوی رہے، باکسرعامرخان کیریئر کی 37میں سے33فائٹس جیت چکے ہیں۔

جیت کے بعدمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے باکسر عامر خان کا کہناتھا کہ اگلا مقابلہ مینی پیکیو سے کرناچاہتا ہوں،مقابلہ توقع سے زیادہ سخت تھا،انہوں نے کہا کہ پاکستان میں باکسنگ کاٹیلنٹ موجود ہے،پاکستان میں مزید باکسنگ اکیڈمیز کھولنے کی ضرورت ہے،عامر خان نے کہا کہ پاکستانی ٹریننگ سینٹرمیں بہت سے باکسرتربیت حاصل کررہے ہیں،عمران خان سپورٹس مین رہ چکے ہیں،امیدہے کھیلوں کوفروغ دیں گے،پاکستان میں بھی باکسنگ کے مقابلے ہونے چاہئیں۔

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر کا کہناتھا کہ سیمیول ورگاس اچھافائٹرہے،آج کی فائٹ سے بہت کچھ سیکھنے کوملا،داؤپیچ کے باوجودسیمیول ورگاس باربارکم بیک کرتارہا،فائٹ کے آغازمیں سیمیول ورگاس نے مجھے اورپھرمیں نے اسے گرایا۔

Facebook Comments

About Web Desk

Check Also

افغانستان سے افواج کا انخلا اور طالبان کا جنگ بندی کا اعلان متوقع

پرامن افغانستان کیلیے مجوزہ امریکی امن معاہدے پر اتفاق رائے کیلیے ہمسایہ ممالک کے ساتھ …