Home / پاکستان / پاکستان اور متحدہ عرب امارات دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کےلیے پرعزم،اعلامیہ

پاکستان اور متحدہ عرب امارات دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کےلیے پرعزم،اعلامیہ

ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید النہیان کے دورہ پاکستان کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔

ولی عہد نے آج اتوار کو متحدہ عرب امارات کے اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ پاکستان کا ایک روزہ دورہ کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے محمد بن زاید النہیان کا نور خان ائیر بیس پر خیرمقدم کیا اور معزز مہمان کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس میں باضابطہ استقبالیہ تقریب منقعد کی گئی۔وزیراعظم عمران خان اور ولی عہد محمد بن زاید النہیان کے درمیان ون آن ون ملاقات بھی ہوئی۔اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ وزیراعظم نے ولی عہد کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بریفنگ دی۔دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔  دونوں ممالک نے اقتصادی تعلقات کے فروغ کیلئے فریم ورک بنانے پر اتفاق کیا۔وزیراعظم نے یو اے ای کی جانب سے 3 ارب ڈالرز کی امداد پر اظہار تشکر کیا۔اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ تیل و گیس، بندرگاہوں اور تعمیرات کے شعبوں میں سرمایہ کاری پر متحدہ عرب امارات کا خیرمقدم کرتے ہیں ۔آئندہ ماہ پاک یو اے ای مشترکہ وزارتی کمیشن کا اجلاس ہوگا، دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ مشترکہ طور پر اجلاس کی صدارت کریں گے ۔دونوں ممالک نے باہمی تجارت کے فروغ کیلئے ٹاسک فورس کے قیام پر اتفاق بھی کیا، دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات، دفاع اور سیکیورٹی کے شعبوں میں تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پر بھی مذاکرات ہوئے اور ہر قسم کی دہشتگردی کی شدید مذمت کی گئی۔ ابوظبی کے ولی عہد نے دہشتگردی کیخلاف پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔وزیراعظم نے پولیو کے خاتمے کیلئے یو اے ای کے تعاون پر  شکریہ ادا کیا۔ عمران خان نے محمد بن زاید النہیان کو حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے سےآگاہ کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ افغان امن اور مصالحتی عمل میں یو اے ای کا کردار قابل ستائش ہے۔اعلامیہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے افغانستان میں امن واستحکام کیلئے مل کر کام کرنے پر بھی اتفاق کیا۔ ولی عہد نے شاندار مہمان نوازی پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ واضح رہے کہ پاکستان اور امارات کی قیادت کے درمیان 3 ماہ میں ہونے والا یہ تیسرا اعلیٰ سطح کا رابطہ ہے ۔

Facebook Comments

About Web Desk

Check Also

وزیراعظم چاہیں تو سندھ حکومت گر جائے گی، فواد چوہدری

 وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اگر نظرثانی کرلیں تو …