تازہ ترین
Home / تازہ ترین / پاکستان کرکٹ بورڈ میں بڑی تبدیلی

پاکستان کرکٹ بورڈ میں بڑی تبدیلی

اسلام آباد:پاکستان کرکٹ بورڈ میں بڑی تبدیلی آ گئی

تفصیلات کے مطابق احسان مانی پاکستان کرکٹ بورڈ کے بلا مقابلہ چیرمین منتخب ہو گئے۔

احسان مانی پی سی بی کے تینتیسویں چیئرمین منتخب ہوئے ہیں جن کی مدت تین سال ہوگی۔ گورننگ بورڈ کے دس میں سے نو ارکان نے احسان مانی کو چیئرمین پی سی بی منتخب کیا۔

احسان مانی کے مقابلے پر گورننگ بورڈ کے کسی رکن نے بھی کاغذات جمع نہیں کروائے تھے۔

چیئرمین منتخب ہوتے ہی احسان مانی نے بورڈ کا چارج سنبھالا اور پی سی بی عہدیداروں سے ملاقات کی۔ سی ای او سبحان احمد نے بورڈ معاملات پر بریفنگ دی۔

پی سی بی چیئرمین کا عہدہ نجم سیٹھی کے مستعفی ہونے کے بعد خالی ہوا تھا۔ احسان مانی دو ہزارتین سے دوہزار چھ تک آئی سی سی کے صدر بھی رہ چکے ہیں۔

Facebook Comments

About Web Desk

Check Also

نو منتخب صدر عارف علوی آج صدر پاکستان کے عہد ے کا حلف اٹھائیں گے ،وزیر اعظم عمران خان ، تینوں مسلح افواج کے سربراہا ن سمیت اہم شخصیات تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گی

نو منتخب صدر عارف علوی آج صدر پاکستان کے عہد ے کا حلف اٹھائیں گے …