Home / پاکستان / پاکپتن دربار اراضی کیس؛ جے آئی ٹی نے نواز شریف کو ذمہ دار قرار دے دیا

پاکپتن دربار اراضی کیس؛ جے آئی ٹی نے نواز شریف کو ذمہ دار قرار دے دیا

پاکپتن دربار اراضی کیس؛ جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم  نے نواز شریف کو ذمہ دار قرار دے دیا۔

سپریم کورٹ میں پاکپتن دربار اراضی الاٹمنٹ کیس کی سماعت ہوئی تو معاملے کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی نے زمین منتقل کرنے کے احکامات میں نواز شریف کو ذمہ دار قرار دے دیا۔سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی رپورٹ پر نواز شریف سے دو ہفتوں میں جواب طلب کرلیا ہے۔ عدالت نے پنجاب حکومت کو بھی اپنا جواب جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ زمین کی الاٹ منٹ کس نے کی تھی؟۔ جس پر سربراہ جے آئی ٹی نے بتایا کہ زمین الاٹمنٹ اس وقت کے وزیراعلی پنجاب نواز شریف نے کی تھی۔محکمہ اوقاف نے پاکپتن میں دربار بابا فرید کے گرد اپنی زمین قابض افراد سے واپس لینے کے لیے ایک نوٹیفیکیشن جاری کیا تھا جسے اس وقت کے وزیراعلیٰ پنجاب نواز شریف نے منسوخ کردیا تھا۔

Facebook Comments

About Web Desk

Check Also

وزیراعظم چاہیں تو سندھ حکومت گر جائے گی، فواد چوہدری

 وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اگر نظرثانی کرلیں تو …