Home / پاکستان / پاک بھارت اختلافات ایٹمی جنگ سے حل کرنا خودکشی ہوگی،عمران خان

پاک بھارت اختلافات ایٹمی جنگ سے حل کرنا خودکشی ہوگی،عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ریاستی ادارے اب مافیا کے کنٹرول میں نہیں ہیں بلکہ کام کرنے کے لیے آزاد ہیں۔پاک بھارت اختلافات ایٹمی جنگ سے حل کرنا خودکشی ہوگی، امن کا واحد راستہ مذاکرات ہیں۔

ترک میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے بتایا کہ پاکستان میں  اب ریاستی ادارے کسی پربھی چاہے وہ کتنا طاقتور کیوں نہ  ہو ہاتھ ڈال سکتے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت مستحکم ہوئی ہے اورہم اب مستقبل کے منصوبوں کی جانب بڑھ رہے ہیں ۔

عمران خان نے بتایا کہ کرپشن سے پاکستان کو بہت نقصان پہنچا ہے۔اس وقت سب سے بڑا مسئلہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ہے،چین پاکستان کی معیشت میں اہم کردار ادا کررہاہے ۔

پاک بھارت تعلقات سے متعلق عمران خان نے کہا کہ بھارتی حکومت نے ہماری مذاکرات کی پیشکش کو ٹھکرادیا، بی جے پی پاکستان مخالف بیان پر ووٹ حاصل کرے گی۔ بھارت کشمیر میں جو کچھ کررہا ہے وہ وحشیانہ عمل ہے،کشمیریوں کی جدوجہد آزادی مقامی ہے۔ انھوں نے خبردار کیا کہ پاک بھارت اختلافات ایٹمی جنگ سے حل کرنا خودکشی ہوگی، امن کا واحد راستہ مذاکرات ہیں۔

وزیراعظم نے واضح کردیا کہ پاکستان اب کسی اور کی جنگ نہیں لڑے گا اور کرائے کی بندوق کا کردار ادا نہیں کرےگا۔ پاکستان سے ہمیشہ ڈومور کی توقع کی گئی ہے۔ افغانستان سے متعلق ان کا کہنا تھاکہ فوج افغانستان کے مسئلے کا حل نہیں ہے،افغانستان میں قیامِ امن کے لیے پاکستان اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لئے کردار ادا کررہے ہیں۔

About Web Desk

Check Also

اسلام آباد: کورونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے خلاف احتیاطی تدابیر نہ اختیارکرنے والوں کے خلاف …