Home / پاکستان / پنجاب میں سی این جی سٹیشنز کھل گئے، قیمت میں پانچ روپے کمی

پنجاب میں سی این جی سٹیشنز کھل گئے، قیمت میں پانچ روپے کمی

اسلام آباد سمیت پنجاب بھر میں سی این جی سٹیشنز کھل گئے ہیں، حکومت نے سی این جی کی فی کلو قیمت میں پانچ روپے کمی کر دی ہے۔ دسمبر کو پنجاب بھرمیں سی این جی سٹیشنز 15 دن کےلئے بند کر دیے گئے تھے۔سوئی ناردرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سی این جی سٹیشنز 28 دسمبر سے دس جنوری کے درمیان بند رکھنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ترجمان سوئی ناردرن گیس کا کہنا تھا کہ پابندی کے بعد پرائیویٹ پاور پلانٹس کو ایل این جی کی سپلائی بند کر دی جائے گی جبکہ فرٹیلائیزر سیکٹر کو بھی گیس کی فراہمی بند کر دی جائے گی۔واضح رہے اس سے قبل سندھ بھر میں ایس ایس جی سی کی جانب سے سی این جی سٹیشنز کو غیرمعینہ مدت تک گیس کی فراہمی معطل کردی گئی تھی جس سے سندھ میں گیس کا بحران پیدا ہو گیا تھا۔

Facebook Comments

About Web Desk

Check Also

وزیراعظم چاہیں تو سندھ حکومت گر جائے گی، فواد چوہدری

 وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اگر نظرثانی کرلیں تو …