Home / Breaking News / پوری دنیا کا سال نو کا پرتپاک استقبال

پوری دنیا کا سال نو کا پرتپاک استقبال

ء کا سب سے پہلا استقبال نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں کیا گیا۔2019

آکلینڈ میں سال نو کے موقع پر ہزاروں شہریوں نے 2018ء کو الوداع کہا اور سحرانگیز آتش بازی کے  ساتھ 2019ء کی آمد کا جشن منایا۔ نیوزی لینڈ کے بعد آسٹریلیا میں جشنِ سالِ نو منایا گیا جس کے لیے سڈنی میں “ہاربر بریج ” کو دلہن کی طرح سجایا گیا اور موسیقی کی دھن پر شاندار آتش بازی کی گئی۔ آسٹریلیا کے بعد جاپان، چین اور انڈونیشیا میں نئے سال کا جشن منایا گیا۔

فرانس اور برطانیہ میں بھی دل آویز آتش بازی کے انتظامات کیے گئے، ہوٹلوں میں خصوصی تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔ شہر کے اہم مقامات پر آتش بازی کے مظاہرے کیے گئے، بھارت، بنگلا دیش اور پاکستان کے شہری بھی سال نو کو خوش آمدید کہنے کے لیے بے چین رہے۔

سب سے آخر میں امریکا کے شہر نیو یارک میں سال نو کا استقبال پُر جوش طریقے سے کیا گیا۔ ٹائم اسکوائر پر کاؤنٹ ڈاون شروع  ہونے کے ساتھ ہی دلوں کی دھڑکنیں بھی تیز ہو گئیں اور نیو ایئر ایو بال کو روشن کیا گیا اور آتش بازی کے دلفریب نظاروں کے ساتھ نئے سال کا آغاز کیاگیا۔

نیویارک میں ہرسال کی طرح اس سال بھی ’نیوایئر بال ڈروپنگ تقریب‘ اہم ترین روایت کے طور پر برقرار رہی، 12 ہزار پاؤنڈ وزنی بال کی تیاری میں مختلف سائز کے 2 ہزار 600 کرسٹل ٹرائی اینگلز استعمال کیے گئے جسے ’’گفٹ آف ہارمونی‘‘ یعنی ہم آہنگی کا تحفہ کا نام دیا گیا ہے۔

Facebook Comments

About Web Desk

Check Also

وزیراعظم چاہیں تو سندھ حکومت گر جائے گی، فواد چوہدری

 وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اگر نظرثانی کرلیں تو …