Home / پاکستان / چیئرمین نیب نے اپوزیشن ارکان کو ملاقات کا وقت دے دیا

چیئرمین نیب نے اپوزیشن ارکان کو ملاقات کا وقت دے دیا

 چیئرمین نیب نے اپوزیشن ارکان پارلیمنٹ کو آئندہ ہفتے ملاقات کا وقت دے دیا۔ نیب اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین نیب اپوزیشن اراکین سے کسی بھی دن اور کسی بھی وقت ملاقات کے لیے تیار ہیں۔

اپوزیشن اراکین کا چیئرمین نیب کو ملاقات کے لیے خط، چیئرمین نیب نے جواب دے دیا جس میں کہا گیا ہے کہ جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال اپوزیشن اراکین سے کسی بھی وقت ملاقات کے لیے تیار ہیں۔نیب اعلامیہ کے مطابق چیئرمین نیب نے اپوزیشن ارکان پارلیمنٹ کو آئندہ ہفتے ملاقات کا وقت دے دیا ہے۔ تاریخ اور وقت کا تعین اراکین پارلیمنٹ خود کریں گے۔

نیب اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین نیب پارلیمنٹ اور اراکین پارلیمنٹ کا بے حد احترام کرتے ہیں۔

Facebook Comments

About Web Desk

Check Also

وزیراعظم چاہیں تو سندھ حکومت گر جائے گی، فواد چوہدری

 وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اگر نظرثانی کرلیں تو …