Home / انٹرنیشنل / عمران خان بھارت کے ساتھ دوستانہ تعلقات بحال کرکے رشتوں میں چار چاند لگا دیں گے:ڈاکٹر فاروق عبد اللہ

عمران خان بھارت کے ساتھ دوستانہ تعلقات بحال کرکے رشتوں میں چار چاند لگا دیں گے:ڈاکٹر فاروق عبد اللہ

نئی دہلی(پاکستان نیوز اپڈیٹڈاکٹر)نیشنل کانفرنس کے صدر اور مقبوضہ کشمیر کے سابق کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبد اللہ نے عمران خان کو پاکستانی وزیر اعظم منتخب ہونے اور عہدے کا حلف اٹھانے پر مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ عمران خان کی حکومت بھارت کے ساتھ خوشگوار اور دوستانہ تعلقات بحال کرکے آپسی رشتوں میں چار چاند لگا دے گی، جس کا عندیہ پاکستان میں الیکشن نتائج آنے کے ساتھ ہی دونوں ملکوں کے رہنماؤں نے ایک دوسرے کے تئیں گرمجوشی سے دیا ہے۔

بھارتی نجی ٹی وی چینل کے مطابق نیشنل کانفرنس کے صدر اور رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے عمران خان اور پاکستانی عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وقت کی ضرورت ہے کہ دونوں ممالک رشتوں کو مضبوط بنانے کے تمام آپسی سرگرمیاں بحال کریں اور تمام چھوٹے بڑے مسائل پر غیر مشروط بات چیت شروع کریں، تاکہ دونوں ملکوں کے درمیان ہمیشہ کے لئے پائیدار امن قائم کیا جاسکے۔انہوں نے دونوں ممالک کے رہنماؤں سے اپیل کی کہ وہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن خاص کر جموں وکشمیر میں امن وامان قائم کرنے کے خاطر اپنے تمام حل طلب مسائل کو حل کرنے کی پہل کریں، وقت کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے دونوں ممالک کو مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے راہیں نکالنی چاہیں تاکہ ریاستی عوام کو امن وسکون کی زندگی بسر کرنا کا موقعہ فراہم کیا جاسکے۔ڈاکٹر فاروق عبد اللہ کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر ہند پاک کی دوستی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں اور دونوں ممالک کے کروڑوں عوام افہام وتفہیم کے ساتھ اِس مسئلہ کو حل کرنے کے لئے کوشاں ہیں،جنگ جدل سے تباہی اور بربادی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوتا ۔انہوں نے نفرت کی دیواروں کو منہدم کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آرپار کے لوگ امن وسکون کے ساتھ زندگی گذارنے کے ساتھ ساتھ خوشگوار ماحول میں بھائی بھائی بن کررہنے کے متمنی ہیں، مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اْندرونی خودمختاری کی بحالی بہترین اقدام ثابت ہوسکتا ہے جس پر عمل کیا جانا چاہئے۔

Facebook Comments

About Web Desk

Check Also

مائیکروسافٹ پاکستان میں سرمایہ کاری کا خواہشمند

مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے پاکستان میں سرمایہ کاری کی پیشکش کی ہے جبکہ …