Home / Uncategorized / کس کے سر سجے گا پاکستان کے سب سے بڑے عھدے کا تاج

کس کے سر سجے گا پاکستان کے سب سے بڑے عھدے کا تاج

پاکستان کے کے 13ویں صدر اور مسلح افواج کے سپریم کمانڈر کے انتخاب کیلئے پولنگ کا عمل شروع ہو گیاہے ،قومی اسمبلی میں سب سے پہلاووٹ پیر فضل علی شاہ، خیبر پختون خواہ اسمبلی میں نگہت اورکزئی اور  پنجاب اسمبلی میں سب سے پہلا ووٹ علیم خان نے کاسٹ کیا،پولنگ کا عمل شام چار بجے تک بلاتعطل جاری رہے گا۔پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے صدار تی امیدوار عارف علوی، پیپلز پارٹی کے اعتزاز احسن اور اپوزیشن کے مولانا فضل الرحمان ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صدارتی انتخاب کے لیے تین امیدوار میدان میں ہیں اور بیلٹ پیپر پر پیپلز پارٹی کے امیدوار اعتزاز احسن کا نام پہلے نمبر پر موجود ہے جب کہ تحریک انصاف کے امیدوار ڈاکٹر عارف علوی دوسرے اور 5 اپوزیشن جماعتوں کے مشترکہ امیدوار مولانا فضل الرحمان کا نام تیسرے نمبر پر ہے۔چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضا صدارتی انتخاب کے لیے ریٹرنگ آفیسر ہیں جبکہ چاروں صوبائی اسمبلیوں میں ہائی کورٹس کے چیف جسٹس صاحبان اور سینیٹ و قومی اسمبلی میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس پریزائیڈنگ آفیسر کی ذمہ داری سرانجام دینگے پولنگ کا عمل مکمل ہونے پر پریذائڈنگ افسران پول ووٹ کی تفصیلات کا اعلان کریں گے اور حتمی نتیجے کا اعلان چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا خود کریں گے۔ جیتنے والے امیدوار سے چیف جسٹس ثاقب نثار صدراسلامی جمہوریہ پاکستان کا حلف لیں گے ۔ اپوزیشن کی جماعتوں میں مشترکہ امیدوار پر اتفاق رائے نہ ہونے کی وجہ سے حکومت اور اتحادی جماعتوں کے امیدوار عارف علوی کو فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے۔

Facebook Comments

About Web Desk

Check Also

العزیزیہ اورفلیگ شپ ریفرنسزکی سماعت آج ہوگی

سابق وزیراعظم نوازشریف کیخلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز کی سماعت آج ہو رہی ہے۔ …