Home / تازہ ترین / کیپ ٹاؤن ٹیسٹ : جنوبی افریقا کے 2 وکٹ پر 123 رنز

کیپ ٹاؤن ٹیسٹ : جنوبی افریقا کے 2 وکٹ پر 123 رنز

کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کے پہلے دن جنوبی افریقا نے پاکستان کیخلاف 2 وکٹ پر 123 رنز بنالئے، ایڈن مرکرم 78 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کے پہلے دن پاکستان ٹیم 177 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی، جواب میں جنوبی افریقا نے کھیل ختم ہونے تک 2 وکٹوں کے نقصان پر 123 رنز بنائے۔

جنوبی افریقا کی پہلی وکٹ 56 رنز پر گری جب ڈین ایلگر محمد عامر کی گیند پر سرفراز احمد کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے، ان کے علاوہ کسی بھی فاسٹ بولر کو وکٹ نہ مل سکی۔

ہاشم آملا اور ایڈن ملکرم کی شاندار بیٹنگ کے باعث کپتان سرفراز احمد نے ریگولر بولرز کو ہٹاکر شان مسعود کو اوور دیا، جنہوں نے اپنے پہلے ہی اوور کی آخری گیند پر مرکرم کو بولڈ کردیا، انہوں نے 76 رنز بنائے، ہاشم آملا 24 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔

پاکستان کی جانب سے سرفراز احمد نے 56 رنز بنائے جبکہ شان مسعود 44 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے، 7 بلے باز ڈبل فیگر میں بھی داخل نہیں ہوسکے۔

Facebook Comments

About Web Desk

Check Also

وزیراعظم چاہیں تو سندھ حکومت گر جائے گی، فواد چوہدری

 وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اگر نظرثانی کرلیں تو …