تازہ ترین
Home / پاکستان / یوم دفاع روایتی ملی جوش جذبے سے منانے کی تیاریاں مکمل ،مقصد دشمنوں کو 1965کی یاد دلانا ہے :وزیر اعظم عمران خان کا شہدا ،غازیوں کو سلام

یوم دفاع روایتی ملی جوش جذبے سے منانے کی تیاریاں مکمل ،مقصد دشمنوں کو 1965کی یاد دلانا ہے :وزیر اعظم عمران خان کا شہدا ،غازیوں کو سلام

قوم آج فوم دفاع رواتی جوش و جذبے سے منا رہی ہے ، وزیر اعظم عمران خان نے رواں سال یوم دفاع کو منفرد قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ ہم اپنے شہدا اور غازیوں کو سلام پیش کرتے ہیں، یوم دفاع منانے کا مقصد دشمنوں کو 1965کی یاد دلانا ہے ،عالمی طاقتیں مقبوضہ کشمیر میں ظلم روکنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔

تفصیلات کے مطابق 1965کی جنگ کے تریپن سال مکمل ہونے پر یومِ دفاع کی خصوصی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں۔ مرکزی تقریب جی ایچ کیو میں ہو گی، وزیرِاعظم عمران خان بھی شرکت کریں گے۔1965کی جنگ قومی تاریخ کا درخشاں باب، شجاعت کی نئی تاریخ رقم، دشمن کو عبرت ناک شکست ہوئی۔ یومِ دفاع ملی جوش وجذبے کیساتھ منانے کی تیاریاں مکمل۔ مرکزی تقریب جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہو گی۔اس موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ یوم دفاع ملی یکجہتی کا عکاس ہے اور اس کا مقصد دشمن قوتوں کو 1965کی یاد دلانا ہے ۔ ہم اپنے شہدا اور غازیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق کشمیر کا مسئلہ حل کیا جانا چاہئے ۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خاتمے میں پاک فوج کے جرات کو سراہتا ہوں ۔ پاکستان پو ری دنیا کے ساتھ برابری اور باہمی تعاون پر مبنی تعلقات چاہتاہے ۔

 

یومِ دفاع کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں 31 جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی سے ہوگا۔ یومِ دفاع کی مرکزی تقریب جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں ہوگی جس سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ خطاب کریں گے۔تقریب میں شرکت کے لیے اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو، اراکینِ قومی اسمبلی، سینیٹ اور سول سوسائٹی کی اہم شخصیات کو دعوت نامے بھیجے گئے ہیں۔

جنگ ستمبر کی یاد میں 6 ستمبر کو نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد سمیت تمام نیول اور ائیر بیسز پر بھی خصوصی تقریبات ہوں گی جن میں شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کیا جائے گا جبکہ اس موقع پر دفاعی ساز وسامان کی نمائش بھی کی جائے گی۔

لاہور فورٹریس سٹیڈیم میں بھی شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے۔ تقریب میں جنگی سازوسامان کی نمائش، پیرا گلائیڈنگ، فری فال جمپنگ شامل ہے جبکہ فوجی جوان عملی مظاہرے بھی کریں گے۔تقریب میں ملٹری فورس اور ائیر فورس کے سازوسامان کی نمائش کی جائے گی۔ ائیر فورس کے جنگی جہاز کرتب دکھائیں گے جبکہ ملٹری فورس اپنے اسلحے کی نمائش کے گی۔

تقریب کا آغاز صبح سویرے سلامی دے کر کیا جائے گا جس کے بعد مختلف سکولوں کے بچے ملی نغمے اور ترانے پیش کریں گے۔ تقریب کا آغاز صبح 8 بجے ہو گا اور اختتام دوپہر 2بجے ہوگا ۔

Facebook Comments

About Web Desk

Check Also

عمران خان کا ہمایوں اختر خان کو این اے 131 سے ٹکٹ دینے کا فیصلہ

وزیر اعظم عمران خان نے عام انتخابات میں پانچ حلقوں سے کامیابی حاصل کی تھی …