Home / پاکستان / یو اے ای کے ولی عہد نے عمران خان کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کیوں نہیں کی؟

یو اے ای کے ولی عہد نے عمران خان کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کیوں نہیں کی؟

 سوشل میڈیا پر یہ بحث شدو مد کے ساتھ جاری ہے کہ آخر یو اے ای کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان نے وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کیوں نہیں کی اور وہ اچانک واپس کیوں چلے گئے؟ ۔ اس بارے میں اب نجی ٹی وی نے بڑا دعویٰ کردیا ہے ۔

اے آر وائی نیوز نے وزیر اعظم ہاﺅس کے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان کا مختصر دورہ پاکستان شیڈول کے مطابق مکمل ہوا۔ وزیر اعظم اور ولی عہد کی مشترکہ پریس کانفرنس شیڈول میں شامل نہیں تھی۔ ولی عہد کا اسلام آباد میں قیام مختصر مگر پاکستان میں قیام طویل تھا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل وزیر اطلاعات فواد چوہدری اپنے ایک ٹویٹ میں یہ بتاچکے ہیں کہ اماراتی ولی عہد اتوار کو اسلام آباد سے واپس روانہ ہوئے ہیں لیکن وہ تین روز تک پاکستان میں موجود رہے ہیں۔
Facebook Comments

About Web Desk

Check Also

وزیراعظم چاہیں تو سندھ حکومت گر جائے گی، فواد چوہدری

 وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اگر نظرثانی کرلیں تو …