Home / Breaking News / اسلام آباد: کورونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن

اسلام آباد: کورونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے خلاف احتیاطی تدابیر نہ اختیارکرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغازکر دیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد غیرمعمولی طورپر بڑھ گئی ہے اور 24 گھنٹوں کے دوران وفاقی دارالحکومت میں 747 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ذرائع کے مطابق کورونا کیسز بڑھنے کے باعث آج سے ہر ہفتہ اور اتوار کی شب اسلام آباد میں ریستورانوں کے اندر اور باہر دونوں ہی صورتوں میں کھانے پر پابندی ہو گی اور صرف ٹیک اوےکی اجازت ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیر سے رات10 بجے سے ہوٹلز میں آؤٹ ڈور کھانوں کی اجازت نہیں دی ہوگی۔

عالمی وبا آنے کے بعد سے اب تک اسلام آباد میں مثبت آنے والے کیسزکی سب سے زیادہ تعدادگزشتہ روز سامنے آئی ہے۔

About Web Desk

Check Also

ملک میں کورونا خطرناک حد تک بڑھ گیا، شرح 9 فیصد سےتجاوز کر گئی

ملک میں کورونا سے مزید 42 افراد ہلاک ہو گئے اور 3876 نئے کیسز بھی …