Home / انٹرنیشنل / افغان صدر کے خصوصی نمائندے عمر داؤد زئی کی پاکستان آمد

افغان صدر کے خصوصی نمائندے عمر داؤد زئی کی پاکستان آمد

 افغانستان میں قیام امن کی کوششیں تیز ہو گئیں، افغان صدر اشرف غنی کے خصوصی نمائندے عمر داؤد زئی آج چارروزہ دورے پر پاکستان پہنچ رہے ہیں۔

سفارتی ذرائع کے مطابق افغان صدر اشرف غنی کے خصوصی نمائندے عمر داؤد زئی 8 تا 11 جنوری، پاکستان کا 4 روزہ دورہ کریں گے۔ عمر داؤد زئی، وزارت خارجہ میں وفود کی سطح پر مذاکرات کریں گے، وزیر خارجہ سے بھی افغان صدر کے نمائندے ملاقات کریں گے۔عمر داؤد زئی، افغان صدر کا پاکستانی قیادت کے نام اہم پیغام بھی پہنچائیں گے، افغان مفاہمتی عمل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

Facebook Comments Box

About Web Desk

Check Also

اسلام آباد: کورونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے خلاف احتیاطی تدابیر نہ اختیارکرنے والوں کے خلاف …