Home / پاکستان / تحریک انصاف کا (ن) لیگ کو میڈیا پر ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ

تحریک انصاف کا (ن) لیگ کو میڈیا پر ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ

تحریک انصاف نے مسلم لیگ (ن) کو میڈیا پر ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کرلیا اوراس حوالے سے عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو ٹاک شوز میں سابق حکومت کی شاہ خرچیوں کی تفصیلات منظر عام پر لانے کی ہدایت کردی۔

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت میڈیا اسٹریٹجی سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیر اعظم نے پارٹی رہنماؤں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ (ن) لیگ کو میڈیا پر آڑے ہاتھوں لیا جائے اور سابقہ (ن) لیگی حکومت کی شاہ خرچیوں کی تفصیلات بھی عوام کے سامنے لائی جائیں۔

وزیراعظم نے ہدایت دی کہ (ن) لیگی حکومت کی طرف سے پیدا کی گئی معاشی بدحالی اور بالخصوص پاور سیکٹر کی بدحالی پر بریفنگ دی جائیں جب کہ تحریک انصاف کے منشور اور کاموں کو زیادہ سے زیادہ اجاگر کیا جائے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ تمام فیصلے مشاورت کے ساتھ  پارلیمان کو اعتماد میں لے کر کیے جائیں گے۔ انہوں  نے پارٹی رہنماؤں کو ڈیمز فنڈ کے لیے موثر تشہیری مہم چلانےکی ہدایات بھی دیں۔

Facebook Comments Box

About Web Desk

Check Also

اسلام آباد: کورونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے خلاف احتیاطی تدابیر نہ اختیارکرنے والوں کے خلاف …